کورونا کا ٹیکہ لگوا لو ۔۔جوبائیڈن کی امریکیوں سےاپیل ۔۔ورنہ شرح اموات میں اضافہ

Dec 17, 2021 | 23:38:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی باشندوں سے کورونا کا ٹیکہ لگوانے اور تیسری ڈوز بوسٹر لگوانے کی اپیل کے ساتھ ہی اُن لوگوں کو خوف دلایا جنہوں نے اب تک اس کا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھنڈک کے موسم میں خطرناک تک اموات کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔

ایرانی ٹی وی چینل نے سی این این نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے امریکی باشندوں سے کورونا کا ٹیکہ لگوانے  کی اپیل کے ساتھ  یہ بھی کہا کہ’ ایک اچھی خبر بھی ہے وہ یہ کہ اگر آپ نے ٹیکہ لگوا لیا اور بوسٹر بھی لگوالیا تو سخت بیماری سے ہونے والی موت سے محفوظ  رہیں گے‘۔

امریکی صدر کا کورونا ویکسین کے سلسلے میں یہ انتباہ اور دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ سے سامنے آنے والے اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسینیشن ہونے کے باوجود وہاں وبا میں مبتلا ہونے اور اسکے باعث مرنے والوں کی تعداد میں خاصا اضافہ دکھائی دیا ہے، یہاں تک کہ بعض ریاستوں میں ایک بار پھر طبی عملے اور ہسپتالوں میں جگہ کی کمی کے باعث حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد کترینہ کیف میں پہلی بڑی تبدیلی آگئی

مزیدخبریں