حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سمیت الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور ندید جمیل کی فوری سماعت کی متفرق درخواست مسترد کر دی۔
جمعہ کو جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے سامنے ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل نے درخواست کی سماعت پر اصرار کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہم اپیل کی سماعت کر رہے ہیں اس لئے دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی۔
عدالت نے وکیل کی جانب سے بار بار مداخلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست 22 دسمبر کو پہلے سماعت کے مقرر ہے اور فوری سماعت کی استدعا کیوں سنیں، بعدازاں عدالت نے فوری سماعت کی متفرق درخواست مسترد کر دی۔