(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل ہونے والے ٹریننگ سیشن میں ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی کی عدم شرکت نے انجری کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والےحتمی مقابلے سے قبل ارجنٹینا کی ٹیم نے ٹریننگ سیشن کیا جس میں میسی شریک نہیں ہوئے۔
منگل کے روز لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کی فتح کی بنیاد رکھنے والے کپتان لائنل میسی کو میچ کے اختتام پر ہیمسٹرنگ تھامے دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ، فائنل سے قبل فرانس بڑی مشکل میں
تاہم میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ فرانس کے خلاف فائنل تک وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
دوسری جانب ارجنٹینا کےگول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز کے مطابق میسی ورلڈ کپ فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میسی کیلئے نیدرلینڈز کے خلاف 120 منٹ کھیلنا مشکل تھا لیکن میسی ہر گیم مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جسمانی طور پر ایک مضبوط کھلاڑی ہیں جو تواتر کے ساتھ میچ جیتتے ہیں۔