پاکستانی لباس میں بھارتی ناری،جھانوی کپور کے فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جھانوی کپور پا کستانی لباس کے رنگ میں رنگ گئیں ۔ سری دیوی کی بیٹی کا پاکستانی ڈائیزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
جھانوی کپور نے حال ہی میں پاکستان کے مشہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر فوٹو شوٹ کروایا ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
سارہ علی خان کے بعد اب جھانوی کپور بھی پاکستانی ڈیزائنر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، جھانوی کپور نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ محسن نوید کی مداح ہوگئی ہیں انہوں نے اس سے پہلے کبھی اتنے خوبصورت ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ نہیں کروایا۔
View this post on Instagram
جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ اتنے خوبصورت لباس پہن کر وہ خود کو تاریخ کی کوئی شہزادی محسوس کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اس سے قبل سارہ علی خان نے مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات پہن کر فوٹوشوٹ کروایا تھا اور وہ بھی ان کی ملبوسات کی گرویدہ ہوگئی تھیں۔