گوجرانوالہ: صحافیوں پر تشدد کے واقعات، مقدمات درج

Dec 17, 2022 | 11:22:AM

(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں ایک خاتون صحافی سمیت 3 صحافیوں پر تشدد کے مختلف واقعات کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں صحافیوں پر تشدد کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، خاتون صحافی پر تشدد کے الزام میں خاتون سب انسپکٹر کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق صحافی رانا جاوید پر تشدد کے معاملے کا بھی مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان، گاڑی پر فائرنگ، 3 جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی رانا جاوید پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے کیے گئے تشدد کی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس کے بعد ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کرلیا ہے۔

دوسری جانب ایک اور صحافی ممتاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر حنا بٹ نے انہیں اغواء کرنے کے بعد ایک وکیل کے چیمبر میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں