دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہ مل سکا، متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روحا فاطمہ) کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنےکا حکم دے دیا۔
پولیس نے ملزمہ دانیہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جس دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمہ پر کیا الزام ہے؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ پرعامر لیاقت کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔
دانیہ شاہ کو ریمانڈ کے حصول کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پہنچا دیا گیا۔ pic.twitter.com/YQ5mSgDCdl
— 24 News HD (@24NewsHD) December 17, 2022
تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے پولیس کو ملزمہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں ویڈیوز ریکارڈ ہوئیں وہیں کی عدالت میں پیش کیا جائے ۔
پولیس اب ملزمہ دانیہ شاہ کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کرے گی۔