پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی خام تیل 2.17 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی بیرل 79 ڈالر پر آگیا ہے جبکہ امریکہ خام تیل 1.82 ڈالر سستا ہونے کے بعد 74 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری ہے، ڈاﺅ جونز 1.66 فیصد، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 2.09 اور نیسڈیک 2.72 فیصد گرا ہے۔
خیال رہے کچھ روز قبل وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اس کے علاوہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔