کراچی ٹیسٹ: فول پروف سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمر عباس) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں جاری ہے جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کا پلان بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی کیلئے ساڑھے 3 ہزار اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں جن میں ایس ایس یو کے 8 سو کمانڈوز بھی شامل ہیں جو دونوں ٹیموں کیساتھ سیکیورٹی ذمے داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں جاری ہے جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کا پلان بنایا گیا ہے۔ pic.twitter.com/HZUKWalj4T
— 24 News HD (@24NewsHD) December 17, 2022
اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کے 15 سو اہلکار بھی شہر اور اسٹیڈیم کے آس پاس ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
اسٹیڈیم اور آس پاس کے علاقوں میں مشکوک افراد اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے سپیشل برانچ کے 15 سو اہلکار بھی تعینات ہیں جو سادہ کپڑوں میں ملبوس ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
اسٹیڈیم کی جانب جانے والی ٹریفک کو دوسرے راستوں پر موڑ دیا گیا ہے جبکہ ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند کیا گیا ہے۔