بابر اعظم کے نام ایک اور بڑا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل نصف سنچری یعنی 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز مصباح الحق کے پاس 2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹیاں بنانے پر آیا تھا۔
کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری بابر کی اس سال میں 23 ویں انٹرنیشنل ففٹی ہے جس کے بعد کپتان بابر ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل نصف سنچری یعنی 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں9، ون ڈے میں8 اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 ففٹی پلس رنز اسکور کیے۔ایک سال میں سب سے زیادہ نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ سری لنکا کے کھلاڑی کمار سنگاکارا کے پاس ہے جنہوں نے 2014 میں25 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔