لاہور: سفاک ملزم کے ہاتھوں ماں اور بہن قتل

Dec 17, 2022 | 15:35:PM

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں سفاک ملزم نے رشتے کے تنازع پر ماں اور بہن کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سفاک ملزم اپنی ہمشیرہ ماہ نور کی شادی رشتہ داروں میں کرنا چاہتا تھا جب کہ ملزم کی والدہ اور ہمشیرہ شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے اسی تنازع پر ملزم کامران نے اپنی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ، صحافیوں پر تشدد کے واقعات، مقدمات درج

اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، رائیونڈ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کیے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں