سروسز ہسپتال کے گٹر ابل پڑے، گندا پانی آئی سی یو میں داخل

Dec 17, 2022 | 15:59:PM

(زاہد چودھری ) سروسز ہسپتال میں پیڈز آئی سی یو میں سیوریج کا پانی داخل ہوگیا۔ 
پیڈز آئی سی یو اور وارڈ کے فرش پر سیوریج کا پانی پھیل گیا جس سے ننھے مریضوں اور لواحقین سمیت ڈاکٹرز اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سیوریج کی بندش سے او پی ڈی کی پانچویں منزل پر پیڈز وارڈ اور آئی سی یو وارڈمتاثر ہوا۔
پیڈز آئی سی یو ننھے بچوں کے علاج کے باعث سب سے حساس یونٹ ہوتاہے۔سیوریج کا پانی آئی سی یو اور وارڈ میں داخل ہونے سے تعفن پھیل گیا ہے۔

مزیدخبریں