آئی جی آفس کے شکایت سیل نے بڑا پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی ) فری رجسٹریشن ایف آئی آر کے دعویٰ کا پول آئی جی آفس کے شکایت سیل نے کھول دیا۔
رواں سال ائی جی شکایت سیل سے پنجاب بھر میں 19ہزار657مقدمات درج کروائے گئے۔اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ لاہور میں ائی جی افس کی ہدایت پر31سو51مقدمات درج کروائے گئے۔اعدادوشمارشہریوں کی جانب سے ان لائن مقدمات کے عدم اندراج کی 70ہزارشکایات درج کروائی گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران کی ہدایت پرمیرٹ پر پورے اترنے والی درخواستوں پر مقدمات کروائے گئے۔ 50ہزار سے زائد درخواست گزاروں کا متعلقہ اضلاع میں افسران نے دفاتر میں بلا کر ازالہ کردیا گیا۔6ہزار شہریوں کو ائی جی افس میں بلا کرانکی درخواستوں پرمتعلقہ ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئیں۔
ائی جی پنجاب کے شکایات سیل کی ہدایات کو نظر انداز کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جارہا ہے۔ رواں سال درجنوں افسران واہلکاروں کو ہدایات پر عملدرامد میں تاخیر پر سزائیں دی گئیں۔