(24 نیوز) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی بہت نمایاں رہی۔
ایک بار پھر فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ کا آفیشل فٹبال سیالکوٹ پاکستان سے تیار کروایا گیا جو ملکی صنعت کیلئے باعث اعزاز ہے۔
اسکے علاوہ اس بار کے ورلڈ کپ میں فیفا کے کاپی رائٹس والی بہت سی مصنوعات پاکستان میں تیار کردہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ، مراکش اور کروشیا آج تیسری پوزیشن کیلئے مدمقابل ہوں گے
آفیشل لائسنس کے تحت سکارف، مختلف لوگو، ٹرافیاں اور آفیشل پوسٹرز پاکستان میں تیار کئے گئے ہیں جو شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔
یاد رہے کہ پاک فوج کا ساڑھے 4 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک بریگیڈ ورلڈ کپ کے دوران قطر میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہا ہے۔