(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ڈیلی میل کیخلاف مقدمہ کرنے والی برطانوی قانونی فرم کی انٹونیا فوسٹر نے کہاہے کہ جھوٹے الزامات پر ڈیلی میل کی معافی شہبازشریف کی کامیابی ہے۔
انٹونیا فوسٹر نے کہاکہ ڈیلی میل نے رواں واضح کر دیا تھا کہ الزامات کا دفاع ممکن نہیں،ان کاکہناتھا کہ ڈیلی میل نے شہبازشریف سے کرپشن الزامات پر معافی مانگی ہے ،شہبازشریف کا برطانیہ میں کیس ہی کرپشن الزامات سے متعلق تھا۔
انٹونیا فوسٹر نے مزید کہاکہ شہبازشریف کا بنیادی مقصد ڈیوڈ روز سے معافی منگواناتھا، ثابت ہوا شہبازشریف پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیچر نے طالبہ کو پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا