دانیہ شاہ کو دیر سے کیوں پیش کیا گیا؟ ایف آئی اے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو تاخیر سے پیش کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ملزمہ کا راہداری ریمانڈ حاصل نہیں کیا، گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا لازم ہے۔ عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر ملزمہ سے 19 دسمبر تک تحقیقات مکمل کریں، ملزمہ سے جیل آفیسر کی موجودگی میں تحقیقات کی جائے۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو قانون کے مطابق تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔