انجلینا جولی اقوام متحدہ کےاہم عہدے سے سبکدوش

Dec 17, 2022 | 18:35:PM

(ویب ڈیسک )ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی 2001 سے اقوام متحدہ کے ساتھ منسلک ہوئی تھیں اور انہیں 2012 میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے نمائندہ خصوصی کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔ انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے خصوصی سفیر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی ہیں۔21 سال اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے جنگ اور آفت زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے کام کرنے والی انجلینا جولی اب اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ اور انجلینا جولی نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔اس بیان میں انجلینا جولی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت 20 سال کام کرنے کے بعد میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں مختلف طریقے سے کام کروں، پناہ گزینوں اور مقامی تنظیموں کے ساتھ براہ راست کام کروں اور مسائل کے حل کے لیے ان کے موقف کو اجاگر کروں۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی کا شمار ان ہالی ووڈ فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف قدرتی آفات اور واقعات کے بعد پاکستان کے دورے کئے۔

یاد رہےکہ رواں برس بھی انجیلنا جولی سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی غیر متوقع شدید بارشوں کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کے جائزے اور متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان آئی تھیں۔

مزیدخبریں