اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے کتنے ارکان کی حمایت درکار؟ نمبر گیم شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن کو وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے کتنے ارکان کی حمایت درکارہے؟ نمبر گیم شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے 186 ارکان درکار ہیں ،مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی تعداد167 ہے، اتحادی جماعت پیپلزپارٹی 7 ، آزادارکان 5 اور راہ حق پارٹی کے ایک رکن کیساتھ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد180ہو جاتی ہے۔
ن لیگ کی مشکل یہ ہے کہ ان کے 18 معطل ارکان صوبائی اسمبلی کے 15 اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکتے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 18 ارکان کو سپیکر کے انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی پر معطل کیاگیاتھا۔
دوسری جانب حکمران اتحاد کے ارکان کی کل تعداد190 ہے جس میں پی ٹی آئی کے 180 اور ق لیگ کے 10 ارکان شامل ہے ۔
تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اپوزیشن پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ناراض ارکان کو اپنے ساتھ ملا لئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ،افواہیں پھیلانے والے ناکام رہینگے، پرویز الٰہی