ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع، 26 بیورو کریٹس کی گریڈ22 میں ترقی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کا عمل،ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیاری مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس میں گریڈ 22 کی 26 سے زائد اسامیوں پر افسران کو ترقیاں دی جائیں گی، ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 9 اسامیوں پر افسران کو ترقیاں دی جائیں گی، پولیس سروس آف پاکستان کی 2 اسامیوں پر افسران کو ترقیاں دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی گریڈ 22 میں ترقی پر غور ہو گا، پولیس سروس کے کنور شاہ رخ، عامر احمد شیخ کی ترقی پر غور ہوگا، پولیس سروس کے عامر ذوالفقارخان، غلام رسول زاہد کی ترقی پر غور ہوگا،ذرائع کا مزید کہناتھا کہ سیکرٹریٹ گروپ کی 1، آڈٹ اینڈ اکاو¿نٹس سروس کی 1 اسامی پر ترقی دی جائے گی،فارن سروس کی 5 اسامیوں پر افسران کو ترقیاں دی جائیں گی،پاکستان کسٹمز کی 2 اسامیوں پر افسران کو ترقیاں دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کی ایک اسامی پر افسران کو ترقی دی جائے گی، پوسٹل گروپ کی 2 اور پاکستان ریلویز کی ایک اسامی پر ترقی دی جائے گی،سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود کی ترقی پر غور ہو گا، اس کے علاوہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کی ترقی پر غور ہو گا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن محمد محمود کی ترقی پر غور ہو گا، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کی ترقی پر غور ہوگا، عبداللہ سنبل،جودت ایاز، مومن آغا، ندیم محبوب کی ترقی پر غور ہوگا،سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کی گریڈ 22 میں ترقی پر غور ہوگا۔