عمران خان جلسے میں اپنی دونوں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 24نیوز کے اسپیشل ٹویٹر پولنگ میں کیاعمران خان جلسے میں اپنی دونوں اسمبلیاں توڑنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیں گے؟ عوامی رائے سامنے آگئی۔
24 نیوز کی اسپیشل ٹویٹر پولنگ میں45% فیصد افراد نے جی ہاں کے حق میں وٹ کیا جبکہ 55% فیصد افراد نے جی نہیں ووٹ کیا۔
یاد رہے جمعہ کو صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، پرویزالٰہی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔