وزیراعظم کانامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون، علاج معالجے میں تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون،وزیراعظم نے نامور اداکار کی مزاج پرسی کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فردوس جمال سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اورعلاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں،وزیراعظم نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم آپ کیلئے دعا گو ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ آپ کے علاج میں کسراٹھا نہیں رکھیں گے،فردوس جمال نے مزاج پرسی اورعلاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ فردوس جمال کینسرکے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائی گھوڑے نے 2 سالہ بچے کو نگلنے کے بعدباہر اگل دیا