وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد لاہور میں اہم اجلاس ،پارٹی رہنما ؤں سے مشاورت کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت شریک ہوئی ،اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے معاملات پر غور آئیں ،اجلاس میں قانونی آئینی معاملات کے تحت مختلف پہلوﺅں پر غور کیا گیا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو دونوں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں ملک کیلئے دونوں اسمبلیاں قربان کرتے ہیں ،66 فیصد ملک میں الیکشن ہوگا،قومی اسمبلی میں سپیکر کے سامنے جا کر کہیں گے استعفے قبول کرو، ضائع نہ ہونے دیں ، چوروں کے ٹولے کو مان لیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں،یہ ملک کیلئے فیصلہ کن وقت ہے،چاہتاہوں الیکشن کے ذریعے پی ڈی ایم کا نام ونشان مٹا دوں ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا 23 دسمبر کو دونوں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان