(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر کہاہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے،ہم الیکشن کیلئے ہر دم تیار ہیں لیکن ایک شخص کی انا کی تسکین کیلئے اٹھائے قدم کا بھرپور راستہ روکا جائے گا۔
حمزہ شہباز کاکہناتھا کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں ہے کہ جب جی چاہا توڑ دیں،عمران نیازی پچھلے کئی ماہ سے پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے،اداروں اور انکے سربراہان پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی ہر چال کا سیاسی ، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’میرا دل یہ پکارے‘ ڈانسنگ گرل عائشہ کی ایک اورویڈیو وائرل