کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، باپ سمیت 2 افراد زخمی 

Dec 17, 2022 | 23:43:PM

(24 نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی نمبر5 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار2 ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے، مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا،جاں بحق بیٹے کی شناخت اظہر اور زخمی باپ کی شناخت مقصود اختر کے نام سے ہوئی ہے،جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
مقتول کے بھائی دانش کاکہناتھا کہ جاں بحق اظہر قانون کا طالب علم تھا،ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان اسامہ بھی زخمی ہوا،اہل علاقہ نے ایک ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شروع ہی سے عمران خان کے فیصلے سے مطمئن تھا، پرویز الٰہی

مزیدخبریں