رحیم یار خان: ڈاکو تاجروں سے 18کروڑ روپےکا سونا لوٹ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رحیم یار خان میں ڈاکو تاجروں سے 18 کروڑ روپےکا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات تھانہ سٹی کے علاقے سکول بازار پل کے قریب پیش آئی جہاں 6 مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ملتان کے بڑے تاجروں سےکروڑوں روپے مالیت کا سونے سے بھرا بیگ چھین لیا۔
مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 تاجر شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں شیخ زائد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تاجروں نے دعویٰ کیا ہےکہ چھینے گئے 8 سے 10 کلو سونےکی مالیت تقریباً 18 کروڑ سے زائد ہے۔بیچ بازار میں سرے عام ڈکیتی کی واردات پر صرافہ رہنماؤں نے الزام لگایا ہےکہ پولیس بروقت اطلاع کے باوجود نہیں آئی۔
سٹی صدرانجمن تاجران عظمان اصغر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج سونےکےبیوپاریوں سے18کروڑروپےسےزائدمالیت کاسونالوٹاگیا،تاجربرادری کےساتھ روبروزڈکیٹی اورچوروں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے،سٹی صدرانجمن تاجران کا کہناتھا کہ آج تاجربرادری نےہنگامی احتجاج کیاہے،انتظامیہ نےملزمان کوگرفتارکرکےلوٹاہواسوناریکورنہ کرایاتواحتجاج جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ کس حلقے سے الیکشن لڑیںگے؟ اعلان ہو گیا