معروف بھارتی گلوکار انوپ گھوسل چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی فلمی دنیا کے مشہور زمانہ گلوکار انوپ گھوسل کولکتا میں چل بسے۔
انوپ گھوسل بنگالی گلوکار تھے، انہیں 1983ء کی فلم معصوم کے گانے تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں سے شہرت پائی۔ انہیں ستیہ جیت رائے کی موسیقی پر مبنی گانوں نے بھی امر کیا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے کولکتا کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے، متعدد جسمانی اعضاء کا ناکارہ ہونا اُن کی موت کی وجہ بنا، انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
Singer Anup Ghosal who offered balm to bruised souls with his 'Tujhse naraaz nahin zindagi hairaan hoon main' from the film Masoom passed away in Kolkata on Friday. pic.twitter.com/GUNI5hOHKc
— ???????????????????????????? ???????? (@SanjeevKTrivedi) December 16, 2023
انوپ گھوسل نے 2011ء میں مغربی بنگال کی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ترمول کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائے تھے۔
مزید پڑھیں: احد چیمہ، فواد حسن فواد کو ہٹانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر، نگران وزیر اعظم کو بھی نوٹس جاری
واضح رہے کہ ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے اُن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ انوپ گھوسل نے بنگالی، ہندی اور دیگر زبانوں میں کئی گانے گائے ہیں۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔