(وقاص احمد) بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، شہر میں اب تک کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف 18ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔
بغیرلائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر 18 ہزار 180 مقدمات درج ہوئے۔ بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2 ہزار 83 مقدمات درج جبکہ بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 16 ہزار 211 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
کم عمر ڈرائیونگ پر 9 ہزار 147 مقدمار درج ہونے کے بعد گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی حملے،درجنوں شہید،جوابی کارروائیوں میں 100اسرائیلی گاڑیاں تباہ
بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر 48 پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی کی گئی۔ آن لائن سروسز فراہم کرنے سے پولیس خد مراکز میں 80 فیصد رش ہوکر رہ گیا۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر میں 8 خدمت مراکز 24/7 سہولیات فراہم کررہے ہیں۔