کراچی دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ،لاہور چھٹے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ عارف) پنجاب حکومت کی موثر حکمت عملی کام کرگئی، لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے اعتبار سےچھٹے نمبر پر آگیا جبکہ کراچی آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش کا پہلا تجربہ کامیاب رہا،گزشتہ روز برسنے والی بارش سےسموگ کےبادل چھٹ گئے جس سے لاہور کی سموگ میں کمی ہوگئی اور لاہور فضائی آلودگی کےاعتبارمیں دنیامیں چھٹےنمبرپرآگیا۔
جس کے بعد شہر کا موجود درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتاہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح208ریکارڈ کی گئی ، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح343، کینٹ پولوگراؤنڈمیں263،ایچی سن کالج کےاطراف میں 190،شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح343 ،جوہرٹاؤن189 جبکہ فداحسین ہاؤس میں شرح246ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں مصنوعی بارش کے لیے دو خصوصی جہازوں سے کیمیکل چھڑکا گیا، بادلوں پر 48 فلیئر چلائے گئے جس کے بعد بادل برسے۔
دوسری جانب کراچی ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا جہاں کھلی فضا میں شہریوں کا سانس لینا محال اور صحت کے لیے خطرہ بن گیا،اتوار کو دن کی سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی صبح سویرے شہر میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 332 ریکارڈ کی گئی،شہر قائد میں فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے جوہری حملوں کے حوالے سے شمالی کوریا کو خبردار کردیا
اس کے علاوہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلادیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 268 ہے، بھارتی شہر کولکتہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 253 ہے۔