(فرزانہ صدیق) تھانہ رمنا کی حدود میں تین ملزمان کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے بیٹے کے ہمراہ گھر جا رہا تھا۔
اہلکار کی شناخت اشرف جبکہ بیٹے کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی اشرف پولیس لائن ہیڈ کواٹرز میں تعینات تھا۔
تین ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جانبحق ہونے والے اہلکار اور بیٹے کی لعش پمز منتقل کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: شوہر کا بیوی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی
دوسری جانب جان بحق ہونے والے باپ بیٹے کے لواحقین کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاج جاری ہے۔