راولپنڈی:شادی کی تقریب کیلئے پرانی شیروانی دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا

Dec 17, 2023 | 12:41:PM

(24 نیوز)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کیلئے پرانی شیروانی دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا۔

شہری عثمان شبیر نے نئی شیروانی کے پیسے لیکر پرانی شیروانی دینے پر فیشن ہاؤس کے مالک کو 5 لاکھ روپے ہر جانےکا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس کے مطابق شہری نے 8 ستمبرکو فیشن ہاؤس کو نئی شیروانی کی تیاری کا آرڈر دیا، فیشن ہاؤس کے مالک نے نئی شیروانی تیار کرنے کیلئے 20 ہزار  روپے مانگے، نئی شیروانی کی تیاری کی مد میں15 ہزار روپے بطور ایڈوانس ادا کیا۔
نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیشن ہاؤس کے مالک نے نئی کے بجائے پرانی شیروانی تھما دی جو پنجاب کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ2005 کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہو رمیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن، 48 گھنٹے کی مہلت دیدی

شہری کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کنزیومرکورٹ نے فیشن ہاؤس کے مالک کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں