برائیڈل کٹیور ویک تنقید کا شکار، آخروجہ کیابنی؟

Dec 17, 2023 | 16:51:PM
برائیڈل کٹیور ویک تنقید کا شکار، آخروجہ کیابنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برائیڈل کٹیور ویک پاکستان کا پریمیئر برائیڈل فیشن شو ہے جو ہر سال تین روز کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

اس فیشن شو میں مشہور فیشن اور ڈیزائنرز اپنے اپنے عروسی لباس کے مجموعے کی نمائش کرتے دکھائی دیتے ہیں،اس سال کے شو کی ہدایت کاری پاکستانی سابق ماڈل ونیزہ احمد نے کی تھی۔

رواں سال برائیڈل کٹیور ویک کا یہ میلہ لاہور میں 15 دسمبر سے 17 دسمبر کے درمیان منعقد کیا گیا۔

ریمپ پر واک ایک پیشہ ورانہ اور ذمیداری کا کام ہے جو عام طور پر ایک پیشہ ور ماڈل سے ہی لیا جاتا ہے مگر اب یہ کام ڈیزئنرز شوبز اسٹارز اور سوشل میڈیا انفلوئینسرز سے بھی کروانے لگے ہیں۔

سال 2023 کے ہم برائیڈل کٹیور ویک میں پاکستانی شوبز ستارے ریمپ پر واک کرتے دکھائی دیے جن کی واک شائقین کو متاثر نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار احسن خان کا فیشن شو کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

سوشل میڈیا صارفین ستاروں کی اس واک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس پر سخت تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شائقین کا خیال ہے کہ ریمپ واک جس کا کام ہے اسی سے کروانا چاہیے۔