300 یونٹ تک بجلی مفت ہوگی، عوام بجلی بچائیں گے بل حکومت دے گی، عبدالعلیم خان

Dec 17, 2023 | 18:13:PM

(24 نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے اپنے آبائی حلقے میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت الیکشن جیتنے کیلئے نہیں کررہےعوام نے منتخب کیا تو 300 یونٹ تک بجلی کا بل مفت کریں گے عوام بجلی چلائیں گے بل حکومت اد کرے گی۔

لاہور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرے لیے بہت خوشی کا باعث ہےاپنے حلقے میں واپس دوستوں سے رابطہ شروع کیا ہے، 2003ء سے اس حلقے سے الیکشن لڑتا رہا ہوں یہ حلقہ میرے لیے کوئی سیاسی حلقہ نہیں ہے، ایسا وقت بھی آیا جب میں نے اس حلقے سے الیکشن نہیں لڑا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیے: سراج الحق کاانتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایک ایسا شخص دکھا دیں جس کا رابطہ 15 ہزار گھروں سے ماہانہ کی بنیاد پر ہوتا ہو، 7 سے 8 ڈسپنسریاں پچھلے کئی سالوں سے چلا رہے ہیں، 150 کے قریب فلٹریشن پلانٹ چلا رہے ہیں، مہینے میں ہر ڈسپنسری میں 2  سے 3 ہزار مریضوں کا علاج مفت ہورہا ہے،عوام کی خدمت الیکشن جیتنے کیلئے نہیں کر رہے۔ 

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں وہ بجلی کا بل دے سکیں، 2 لائٹیں اور 2 پنکھے چلانے کا بل بیس بیس ہزار روپے آجاتا ہے،عوام نے منتخب کیا تو 300 یونٹ تک بجلی کا بل مفت کریں گے،عوام بجلی چلائیں گے بل حکومت ادا کرے گی، جن کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں وہ پیٹرول کے پیسے پورے دیں گے موٹر سائیکل والوں کو پیٹرول آدھی قیمت پر ملے گا۔

مزیدخبریں