(امجد بخاری)معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کی،اس موقع پر نیئربخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین موجود تھے۔آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو دیگر رفقا سمیت پی پی پی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔
یاد رہے کہ حامد سعید کاظمی نے 2018 کاالیکشن آزاد حیثیت سے لڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی کا انتخابات میں سیاسی اتحاد کے حوالے سے اہم بیان