ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی 

Dec 17, 2023 | 19:17:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میںبھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا،تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد رہے گا،بہا ولپور ، ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ،گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پرکہر پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر اورگلگت بلتستان میںموسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

مزیدخبریں