تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنے والوں کیلئے مشروط واپسی کا اعلان کر دیا

Dec 17, 2023 | 19:37:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنے والوں کیلئے مشروط واپسی کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار صرف اپنے ہی نہیں بلکہ اپنے کورینگ امیدوار کے بھی کاغذات نامزدگی متعلقہ وقت کے اندر جمع کرائیں۔ان کا کہناتھا کہ پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے جانچ پڑتال جاری ہے لیکن حتمی فہرست دو ہفتے بعد شائع ہو گی۔
پی ٹی آئی پنجاب کے قائم مقام صدر کاکہناتھا کہ جن افراد نے کی ان کی بڑی تعداد واپسی کی خواہش مند ہے، ایسے افراد کو پارٹی میں واپسی کے اعلان کرنا ہو گا جس کے بعد کیس ٹو کیس بنیاد پر فیصلہ صرف عمران خان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

مزیدخبریں