(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابی مہم کی تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے 9 نکاتی ایجنڈا بھی تیار کرلیا گیا ہے اور ن لیگ اسی ایجنڈے پر کیمپئن کرے گی۔
مذکورہ ایجنڈے میں آمدنی ، محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات اور برآمدات میں اضافے کیلئے فوری اور ہنگامی اقدامات شامل کیے گئے ہیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی اس ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لیگی رہنما دانیال عزیز کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، میاں نواز شریف کا اظہار برہمی
اس کے علاوہ توانائی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں کمی، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری اور نوجوان و خواتین کیلئے روزگار کے مواقع بھی ن لیگ کے اس ایجنڈے میں شامل ہیں۔