شدید طوفان کے باعث طیارے آپس میں ٹکرا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ارجنٹائن میں شدید طوفان کے دوران تیز ہواؤں کے باعث ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں طوفان کے دوران 13 افراد ہلاک ہو گئے، مختلف شہروں میں انتہائی تیز ہوائیں چلتی رہیں جس کے سبب بجلی سمیت مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا اور برقی رو معطل ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی۔
بتایاگیا ہے کہ طوفان گزشتہ روز بیونس آئرس سے 400 کلومیٹر دور بندرگاہ سے ٹکرایا تھا جہاں ہواوں کی رفتار 86 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، اس دوران کئی گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں جبکہ بیونس آئرس ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی