(24 نیوز)ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو423 رنز سے شکست دے دی ہے,انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 143 اوردوسری اننگز میں234 رنز بنا سکی جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلی اننگزمیں347 اوردوسری میں 453 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ 16 برس بعد انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ میں اپنے نام کر رکھی ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سےشکست جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 323 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: افغان بولرکے اوسان خطا، لائن لینتھ بھول گیا،13گیندوں کا اوور کر ڈالا