(24 نیوز)بلوچستان میں منفی درجہ حرارت کے باعث سوئی گیس کی لائن جم گئی،کئی علاقوں کی سپلائی متاثر ہوگئی۔
بلوچستان میں منفی درجہ حرارت کے باعث سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی) کی پائپ لائن جم گئی، جس سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی،ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹھارہ انچ قطر کی لائن پر نصب کنٹرولرز آئسنگ کے باعث منجمد ہو گئے، پائپ لائن سیٹ 130 کی بجائے 20 پی ایس آئی جی پر کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیمیں صبح چھ بجے سے اس پر کام کر رہی ہیں،متاثرہ علاقوں میں، نواں کلی، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت کے علاقے شامل ہیں۔