جنوبی افریقہ کےخلاف پہلا ون ڈے  کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 

Dec 17, 2024 | 09:55:AM
 جنوبی افریقہ کےخلاف پہلا ون ڈے  کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان  کردیا گیا۔

پہلے ون ڈے میں محمد رضوان کی قیادت میں صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، بابراعظم اور کامران غلام میدان میں اتریں گے۔

جبکہ ان کے علاہوہ سلمان علی آغا، محمد عرفان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کی سکواڈ میں واپسی ہو چکی ہے، پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے سخت محنت کرنا پڑے گی،پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی قیادت مارکرم کریں گے جبکہ قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر سے ہرایا تھا, دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا, دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع ہو گا۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 19 دسمبر کو سپر سپورٹس پارک، سنچورین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔