لاہور جنرل ہسپتال میں ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ کے عنوان سے ورکشاپ
نوجوان ڈاکٹرز کو لیکچرزکے ذریعے سیریس انجریز کے حوالے سے ابتدائی طبی امداد کی آگاہی دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور جنرل ہسپتال میں ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیاجس میں نوجوان ڈاکٹرز کو لیکچرز کے ذریعے سیریس انجریز کے حوالے سے ابتدائی طبی امداد کی آگاہی دی گئی۔
لاہور جنرل ہسپتال میں ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ کے عنوان سے ہونے والی اس ورکشاپ کااہتمام سربراہ سرجری ڈیپارٹمنٹ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسرڈاکٹر فاروق افضل نے کیا۔
ورکشاپ میں پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر،ایگزیکٹوڈائریکٹرپنز پروفیسر آصف بشیر،پروفیسر فاروق افضل،سابق ایگزیکٹوڈائریکٹرپنز پروفیسر خالدمحمود،پروفیسر ڈاکٹرارشد چیمہ،پروفیسر ڈاکٹرموئداقبال،پروفیسرڈاکٹرجودت سلیم،ڈاکٹرشعیب نبی،پروفیسرڈاکٹرفرید،پروفیسر ڈاکٹر محمدحنیف،پروفیسر ڈاکٹرہارون جاوید اورپروفیسر ڈاکٹر فاروق رانا نے لیکچردیئے۔
پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرالفرید ظفر نے اس موقع پر کہاکہ دنیا میں سالانہ 10 لاکھ لوگ ایکسیڈنٹ سے مرتے ہیں،پہلے ایک گھنٹے میں اگرصحیح ابتدائی طبی امداد دی جائے توزندگی بچائی جا سکتی ہے۔
پروفیسرڈاکٹرفاروق افضل نےکہاتمام بڑے پروفیسرزتربیتی ورکشاپ میں لیکچردے رہے ہیں تاکہ آگاہی دی جا سکے،تربیتی ورکشاپ کا مقصد ڈاکٹرز کی تربیت کرنا ہے۔
تربیتی ورکشاپ میں نوجوان ڈاکٹرزکی بڑی تعداد شریک ہوئی،لیکچررکے ذریعے سیریس انجریز کیلئے ابتدائی طبی امداد بارےمکمل آگاہی دی گئی۔