کوٹ ادو، آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار طلبا کو کچل دیا ,2 جاں بحق

4طالب علم سٹرک کراس کرنے کی کوشش میں ٹینکر کی زد میں آگئے، 2 شدید زخمی

Dec 17, 2024 | 11:38:AM
کوٹ ادو، آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار طلبا کو کچل دیا ,2 جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(تیمور چودھری)کوٹ ادو  میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار4طلبا کو کچل دیا،حادثے میں  2 طالبعلم جاں بحق،2زخمی ہوگئے۔

کوٹ ادھو کے علاقے سنانواں،قصبہ گجرات جمکو چوک کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے طالب علموں کو کچل ڈالا، طالب علم موٹر سائیکل پر سٹرک کراس کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ چاروں تیز رفتار ٹینکر کی زد میں آگئے جس میں دو طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دو زخمی طالب علموں اور دو ڈیڈ باڈیز کو قصبہ گجرات کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں:یونان کشتی حادثہ، زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے سنسنی خیز انکشافات