انجیلینا جولی تنہائی سے نبرد آزما، جیون ساتھی کی تلاش شروع
اگرچہ اپنے بچوں سے بے حد محبت ہے لیکن خود کو اکثر تنہا محسوس کرتی ہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے تنہائی سے نبرد آزما ہونے اور جیون ساتھی کی تلاش کی خواہش کا اظہار کردیا۔
انجیلینا جولی کا یہ بیان ان کی نئی فلم "ماریا" کی ریلیز سے قبل سامنے آیا ہے، جومعروف اوپرا سنگر ماریا کالاس کی زندگی پر مبنی بائیوپک ہے اور وہ بھی اپنی زندگی میں تنہائی کاشکارتھیں ۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انجیلینا جولی نے 8 سال قبل بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور اپنی موجودہ تنہائی کے بارے میں بات کی ہے،جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ فلم "ماریا" کے کس پہلو کو اپنی ذاتی زندگی سے قریب محسوس کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتی ہیں لیکن وہ خود کو اکثر تنہا محسوس کرتی ہیں۔
انجیلینا جولی نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپ کو فلم کے کردار ماریا کی طرح اکیلا محسوس کرتی ہیں، وہ ابھی تک یہ نہیں سمجھ پائیں کہ اپنی موجودہ صورتحال میں زندگی کو کس طرح گزارنا ہے بس وہ اپنے بچوں کیلئے مضبوط ماں کے طور پر خود کو دیکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارشہریار منور کی شادی میں ڈھولکی کی ویڈیو سوشل میڈیاوائرل
انجلیناجولی نے مزید کہا کہ زیادہ تر فنکار یہی محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک کھلے ماحول میں موجود ہیں مگر وہ مکمل طور پر کسی ایک جگہ یا کیفیت میں سیٹل نہیں ہو پاتے، جس کے باعث بعض اوقات وہ عجیب کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انجیلینا جولی اور معروف ریپر اکالا کے درمیان تعلقات کی خبریں زیر گردش تھیں،دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا،تاہم ان کی جانب سے اس تعلق کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔