فراڈ کرنیوالے ہزاروں افراد کے نمبر بلاک

پی ٹی اے کی موبائل فون صارفین کےساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

Dec 17, 2024 | 11:59:AM
فراڈ کرنیوالے ہزاروں افراد کے نمبر بلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے ساتھ فراڈ کرنے والے ہزاروں موبائل فون نمبرز بلاک کردیئے۔

پی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ موبائل فون صارفین کےساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کیے گئے،پی ٹی اے کے مطابق فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار507  آئی ایم ای آئی ( IMEI) بلاک کیے گئے .

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گزشتہ مالی سال فراڈ میں ملوث113 افراد کے شناختی کارڈز بھی بلاک کیے گئے۔

اسے بھی پڑھیں: بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کاروائیاں، 18 لاکھ سے زائد چالان جاری