(ویب ڈیسک)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سالانہ سائنسی کانفرنس کے تناظر میں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام 4 ڈی الٹراساؤنڈ ٹیکنالوجی پر پری کانفرنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعودگوندل ،پارلیمانی سیکرٹری صحت رشدہ لودھی، پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، سابق سربراہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد رحمان یوسف ، ڈینزپروفیسرعائشہ ملک، پروفیسر بلقیس شبیر، ایم ایس سر گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار، فیکلٹی ممبران اور دیگر نے اس موقع پر شرکت کی۔
ورکشاپ کے سہولت کاروں میں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سمن چودھری،اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر وردہ اشرف، ڈاکٹر کرن سرفراز اور سینئر رجسٹرار ڈاکٹر مہوش نظام شامل تھے،سربراہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرمہ جبین مسعود نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ورکشاپ کے منتظمین اور سہولت کاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس طرح کی ورکشاپس کی اہمیت پر زور دیا ۔
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے شعبہ طب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی اہمیت اور اس سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی،انہوں نے ورکشاپس کے انتظامات اور صحت مند سرگرمیوں پر ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کی تعریف کی ۔
یہ بھی پڑھیں:بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کاروائیاں، 18 لاکھ سے زائد چالان جاری
پروفیسربلقیس شبیر نے ٹیلی میڈیسن اور 4 ڈی یو ایس جی ٹیکنالوجی میں اے آئی کے کردار پر روشنی ڈالی ، ڈاکٹر کرن سرفراز نے 4 ڈی الٹراساؤنڈز ٹیکنالوجی پرتفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ہینڈز آن ٹریننگ کی نگرانی ڈاکٹر سمن چوہدری، ڈاکٹر وردہ اشرف، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر راشد رشید اور کنسلٹنٹس ریڈیولوجی اور گائناکالوجی نے کی۔
پروفیسر ڈاکٹرمہ جبین مسعودنے ورکشاپ میں شرکت پر وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعودگوندل اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعودگوندل نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔