سکھر: وزیر اعلیٰ سندھ نے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے نئے یونٹ کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امدادبزدار)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس C-ARTS کے نئے یونٹ کا افتتاح کردیا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پہنچے جہاں سپیشل طلباء و طالبات نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا استقبال کیا، بعد ازاں انہوں نے سینٹر فار آٹزم ری ہیبیلیٹیشن اینڈ ٹریننگ، سندھ (C-ARTS)کےنئے یونٹ کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں آٹزم کیئر کے منظر نامے کو تبدیل کرنے میں C-ARTS کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تمام افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ شمولیت، آگاہی اور رسائی کو فروغ دینا ہے، سندھ بھر میں مستقل اور اعلیٰ معیار کی آٹزم خدمات فراہم کرنے کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ،تقریب میں اہم سٹیک ہولڈرز، اعلیٰ سرکاری افسران، سماجی شخصیات اور نئے مرکز سے مستفید ہونے والے خاندان موجود تھےجبکہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین، مکیش چاولہ ، میئر سکھر ارسلان شیخ، رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔