زرتاج گل کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈی چوک احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی.
اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے زرتاج گل کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے پراسیکیوشن سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ اگر ملزمہ کسی اور مقدمہ میں بھی نامزد ہیں تو آج کی تاریخ میں ہی فائل کردیں۔
بعدازاں عدالت نے ڈی چو ک احتجاج کے معاملے پررکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی 5 مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 9 جنوری تک عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کریگا: عظمیٰ بخاری
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف زرتاج گل کے خلاف تھانہ رمنا،سیکرٹریٹ، کوہسار، ترنول اور آبپارہ میں مقدمات درج ہیں۔