جاپان پاکستان کو 9.91 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا
رقم کے پی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچہ بچہ کی صحت پر خرچ کی جائے گی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص عظیم)پاکستان اورجاپان کے درمیان گرانٹ پراجیکٹ پر دستخط ہوگئے جس کے تحت جاپان 9.91 ملین ڈالر کی ایڈ فراہم کرے گا۔
ترجمان اقتصادی امورکے مطابق یہ رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچہ بچہ کی صحت پر خرچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سول نافرمانی کی تحریک کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، علی امین گنڈاپور
ترجمان اقتصادی امورکے مطابق پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے،جاپان کی جانب سے پاکستان میں تعینات قائم مقام سفیر تاکانو شوئچی نے معاہدے پر دستخط کئے، یہ رقم جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔