بھارت میں لگی آگ نے پاکستان میں تباہی پھیلادی، کئی کلومیٹرز تک شعلے ،متعدد گھر جل گئے

آگ کے شعلوں نے کئی گاؤں لپیٹ میں لے لئے ،نیپلو ، سومو سما اور کوکراپر میں مٹی کے گھروں اور جھونپڑیوں کو جلا کر راکھ بنادیا

Dec 17, 2024 | 17:42:PM

(24نیوز) بھارتی سرحدی علاقے میں لگی آگ پاکستان میں داخل ہوگئی،آگ پاکستانی دیہات میں 8 کلومیٹر تک پھیل گئی، عمر کوٹ میں کئی مکانوں کو  لپیٹ میں لے کر تباہی مچادی۔ 

آگ کے شعلوں نے کئی گاؤں لپیٹ میں لے لئے ہیں جس میں نیپلو ، سومو سما اور کوکراپر میں مٹی کے گھروں اور جھونپڑیوں کو جلا کر راکھ بنادیا،خشک اور سرد موسم اور درختوں کے خشک پتوں نے آگ کی شدت میں مزید اضافہ کیا ۔

 رپورٹ کے مطابق آگ بھارتی سرحدی علاقوں کے3 مختلف مقامات پر لگی ہے اور تحصیل عمرکوٹ تک پھیل گئی ہے جبکہ مزید پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ 

 اسٹنٹ کمشنر عمر کوٹ نے حالات پر قابو پانے کیلئے  آگ بجھانے والی ٹیم کے ساتھ  متاثرہ علاقے کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔ آگ بجھانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی اورپولیس کی کارروائی،2 خوارجی ہلاک

مزیدخبریں