(قیصر کھوکھر)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 20ارب روپے سے زائد فنڈز منظوری دے دی گئی۔
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 52ویں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے شرکت کی،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔
ملتان میں شجاع آباد ایکسپریس وے پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 1 ارب 50کروڑ منظورکئے گئے،سانگلہ ہل تا سکھیکی روڈ کی دوبارہ تعمیر اور بحالی کیلئے 1 ارب 62کروڑ روپے ،بھیرہ بھلوال روڈ کی بہتری و بحالی اور کشادگی کیلئے 1 ارب 9کروڑ روپےفنڈ کی منظوری ہوئی۔
حافظ آباد تا سکھیکی منڈی کارپٹ روڈ کی مرمت و کشادگی کیلئے 98کروڑ،فیصل آباد میونسپل کمیٹی کی حدود تارنگ روڑ سڑکوں کی بہتری کیلئے 1 ارب 41کروڑ ،ننکانہ صاحب تا شاہ کوٹ روڈ کی بحالی کیلئے 2 ارب 33کروڑ روپے،جھنگ گوجرہ روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 1 ارب 65کروڑ روپے جبکہ فیصل آباد میں کھریانوالا - جڑانوالہ روڈ کی مرمت کیلئے 87کروڑ روپے کی منظوری کی گئی۔
علاوہ ازیں، گورنمنٹ انجینئرنگ اکیڈمی پنجاب کے نئے کیمپس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 61کروڑ اور پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی منڈی بہاؤ الدین کیلئے 7 ارب 58کروڑ کی منظور ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں2100روپے کی بڑی کمی