(طیب سیف)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہرخان نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، ہم عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم خود سے کوئی کام نہیں کرتے، ہم عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں، ہم ان ہدایات پر عملدرآمد کرکےرپورٹ ان کے سامنے رکھتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ عمران خان خان باس ہیں وہ آڈر کرتے ہیں، یہی ہماری پالیسی ہے اور یہی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے،انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ بانی ہی ٹی آئی کو ڈکٹیٹ کرے،بانی پی ٹی آئی نے ہی کمیٹی بنائی اور کمیٹی کو مینڈیٹ دیا ،اگر اس میں پیشرفت ہوجاتی ہے تو بہت اچھی بات ہے۔
مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بات تب آگے بڑھے گی جب ہمارے مطالبات پر کھل کر بات ہو ،ہمارے شکوے شکایتیں دور کی جائیں،سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی تالاش کرنا ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے رابطے انشاء اللہ ہو جائیں گے جس نے رابطہ کرنا ہے وہ رابطہ کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے مذاکرات بھی گن پوائنٹ پر کرنا چاہتے ہیں: شرجیل میمن